شمالی وزیرستان اور مہمند میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7دہشتگرد مارے گئے
فائل فوٹوسیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور مہمند میں دہشتگردوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں سات دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق عدل خیل میں کارروائی کا آغاز کیا گیا تو چار دہشتگردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی چاروں موقع پر ہی مارے گئے۔
دوسری کارروائی مہمند میں ہوئی۔ آپریشن کے دوران جوانوں نے 3 دہشتگردوں کو مار گرایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے اسلحہ، مواصلاتی آلات سمیت بھارتی ادویات، لٹریچر اور دیگرسامان بھی برآمد کرلیا گیا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔